ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرگوڈ میں ذہنی معذور بیٹی کو ہلاک کرنے کی کوشش ناکام؛والدین نے خود زہر کھایا،باپ ہلاک ، ماں کی حالت سنگین

کاسرگوڈ میں ذہنی معذور بیٹی کو ہلاک کرنے کی کوشش ناکام؛والدین نے خود زہر کھایا،باپ ہلاک ، ماں کی حالت سنگین

Wed, 01 Feb 2017 11:35:51    S.O. News Service

مینگلور31؍جنوری (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ کاسرگوڈ میں  اپنی بیٹی کی ذہنی معذوری سے پریشان ماں باپ نے اسے زہر دے کر ہلاک کرنے کی کوشش کی، لیکن جب وہ اس میں ناکام ہوئے تو خودانہوں نے زہر کھالیاجس کے نتیجے میں والد تو ہلاک ہوگیامگر ماں بہت ہی نازک حالت میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہاں سے پیری اڈکا نامی مقام پر بابو پاٹل (۶۵سال) اور اس کی بیوی لیلاوتی(۵۱سال)نے اپنی ذہنی طور پر معذور بیٹی نرملا کو ہلاک کرنے کے لئے کھانے میں زہر دینے کی کوشش کی لیکن وہ کسی طرح ان کے ہاتھ سے نکل بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔ یہ دیکھ کر ماں اور باپ دونوں نے وہ زہریلا کھانا خود کھا لیا۔ نرملا نے یہ بات جب پڑوسیوں کو بتائی تو انہوں نے بابو اور لیلاوتی کو اسپتال پہنچایا ۔ بابونے راستے میں ہی دم توڑ دیا تھاجبکہ لیلاوتی بہت ہی نازک حالت میں ابھی اسپتال میں داخل ہے۔بڈیاڈکا پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔


Share: